چوہدری شجاعت نےچوہدری پرویزالہیٰ کو ووٹ دینےسے معذرت کرلی

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکا امیدوار پرویزالہیٰ کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلفونک رابطہ کیا، جس کے بعد آصف زرداری نوازشریف کا پیغام لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری قائد ن لیگ نوازشریف کا پیغام لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے پاس پہنچ گئے تھے۔ تکینکی اعتبار سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونے والا یہ مقابلہ رن آف الیکشن ہے۔ یعنی آئین میں درج کیے گئے طریقہ کار کے مطابق الیکشن کا ایک مرحلہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اس لئے کسی بھی امیدوار کیلئے یہ قدغن اب نہیں ہے کہ وہ 186 ووٹ ہی حاصل کرے۔ جس کسی امیدوار کے پاس ایک بھی ووٹ زیادہ ہوگا وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں