چاند رات کوکراچی کےمختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ،2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

چاند رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ گلشن غازی اور اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق نیو میانوالی کالونی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ ساڑھے 5 میں ہوائی فائرنگ سے 4افرادزخمی ہوئے جبکہ پرانا حاجی کیمپ اور بلدیہ جی 3 اسٹاپ پر 2 افراد اندھی گولے کا نشانہ بنے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں 4، سول اسپتال میں 3 اور جناح اسپتال میں ایک زخمی لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں