پی ٹی وی کی جنید صفدرسےمتعلق جعلی خبرپرنون لیگ چراغ پا،قانونی چارہ جوئی کااعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ ‘پینڈورا پیپرز’ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نام غلط طور پر شامل کرنے پر پارٹی، سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اپنے بیان کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر ‘جعلی رپورٹ’ کے ذریعے پروپیگنڈا کیا کہ جنید صفدر 5 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں شامل حکومتی ارکان سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ رپورٹ نشر کی گئی۔مریم اورنگزیب نے یہ خبر نشر پر پی ٹی وی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘جعلی خبروں کے بادشاہ عمران خان نے سرکاری ٹیلی ویژن کو اس جعلی خبر کو نشر کرنے کے لیے استعمال کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ وکلا سے کہا جاچکا ہے کہ وہ ‘اس جعلی اور بےبنیاد خبر’ نشر کرنے پر پی ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔سابق وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے یہ خبر نشر کی وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔انہوں نے اس حوالے سے ‘پیمرا’ سے فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں