پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے- سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا اپیکس کمیٹی کی دعوت ملی لیکن انتقامی کاروائیاں کرنے والوں کے ساتھ کیسے بیٹھیں، ایک جانب لاشیں پڑی تھیں اور دوسری جانب یہ 417 ارب روپےکا حساب مانگ رہے تھے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج اور پولیس نے قربانیاں دی ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز بند کر دیے ہیں، حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔یاد رہے کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کے پی میں جاری ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء، پولیس اور عسکری حکام اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہیں۔
