پی ایس ایل7:مسلسل8 میچزمیں شکست کےبعدکراچی کنگز کی پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا-کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناسکی۔راشد خان اور زمان خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 149 پر آل آؤٹ کردیا۔کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان کے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں—جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی اور 22 رنز سے میچ ہار گئی۔ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 4 اور کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کراچی کی ٹیم میں عمید آصف کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لیوس گریگوری کو بھی شامل کیا گیا تھا کراچی کنگز پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے۔ 10، 10 میچز کھیلنے کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ دو ٹیمیں باہر ہوجائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں