پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے حفاظتی پروٹوکولز جاری کر دیے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی پروٹوکولز کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شریک تمام افراد کی 4 بار پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی، 10 فروری سے 27 فروری تک شرکاء کی 7 مرتبہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔پروٹوکولز میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے پر7 دن کے لیے آئسولیشن میں رکھا جائے گا، جس کے بعد ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو مزید 3 روزکے لیے آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کر سکتے، تمام کھلاڑیوں کوصرف اپنے سامان استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور صفائی کے عملے کے علاوہ کسی اور کو ہوٹل کے کمرے میں آنے کی دعوت دینا بڑی خلاف ورزی ہو گی، اجازت کے بغیر قرنطینہ کے دوران کمرے سے باہر نکلنا بڑی خلاف ورزی ہو گی اور ببل کے باہر سے کوئی بھی چیز وصول کرنا، علامات سے آگاہ نہ کرنا بڑی خلاف ورزی ہوگی۔پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق ایسا کوئی قدم اٹھانا جو علامات کو چھپائے یا ٹیسٹ کے نتائج کو تبدیل کر دے بڑی خلاف ورزی ہو گی، کسی ایسے شخص سے ملنا جس میں علامات ہوں یا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو وہ بھی بڑی خلاف ورزی ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا کے لیے بھی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے اور این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں پر میڈیا باکس میں داخلہ محدود کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران صرف 25 فیصد صحافیوں کو میڈیا باکس میں بٹھنے کی اجازت ہو گی، مرکزی بلڈنگ کے میڈیا باکسز میں 25 فیصد صحافی ہوں گے، دیگر صحافیوں کے لیے جاوید میانداد انکلوژر میں میڈیا زون بنایا جا رہا ہے۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ