پی ایس ایل سےدستبرداری،فوکنر کےالزامات پر پی سی بی کا ردعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلین کرکٹر جیمز فوکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا نوٹس لیا ہے، دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے جمیز فوکنر کو معاہدے کی 70 فیصد ادائیگی کر دی تھی لیکن جیمز فوکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز فوکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو جیمز فوکنر نے انکار کر دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں