پیپلز پارٹی نےماضی میں کسی آئین توڑنے والے کو معاف کیا نہ آج کرے گی۔ بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نہ ماضی میں کسی آئین توڑنے والے کو معاف کیا نہ آج کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے جمہوری طریقے سے حکومت کو گرا دیا ، وفاق سے بھی بھاگ گئے ، پنجاب سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جدوجہد آئین کی ہے ، خان صاحب نے شکست دیکھ کر آئین توڑا ہے ، ہم سپریم کورٹ سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کرے۔ بلاول نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک وہیں سے بحال ہونے پر آئین بحال ہوگا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ کا عدلیہ کے سامنے آنا ضروری ہے، ہم اس آئینی بحران سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا فیصلہ ملک و جمہوریت کے حق میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں