وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ امید ہے الیکشن کمیشن ان کی فنڈنگ کی اسکروٹنی بھی ایسے ہی کرےگا۔وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جتنے ہمارے اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوگی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ان کا کہنا ہے کہ عوام دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے۔بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ،مفادات اوربھتہ خوری میں فرق دیکھے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی اسکروٹنی ایسے ہی کرے گا۔ یہ رپورٹ سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ دارنہ کے مفادات کے تحفظ کو بے نقاب کرے گی۔عوام دیکھیں گے کیسے سرمایہ داروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری