پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔باضابطہ طریقہ کار یہ ہے کہ نظر ثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن رات 12 بجے کے قریب جاری کیا جاتا ہے، تاہم اس بار فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن 2 گھنٹے تاخیر کے بعد رات کے تقریباً 2 بجے جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 235 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 237 روپے 43 پیسے کر دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 30 پیسے کم کر کے 210 روپے 32 پیسے سے 202 روپے 2 پیسے کر دی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4.26 روپے کمی کے بعد 201.54 روپے سے کم ہو کر 197.28 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں