پیرس: ہیٹین گلوکار میکابین دورانِ کنسرٹ دم توڑ گیا

کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والا گلوکار دورانِ کنسرٹ دم توڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار میکا بین پیرس میں جاری کنسرٹ کیلئے موجود تھے جہاں کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی۔کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل بھارتی معروف گلوکار کرشناکمار کناتھ عروف کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں