پچاس کروڑ روپے آفر کرکےاراکین اسمبلی کوخریدا جارہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ لاہور میں دوبارہ نظر آرہی ہے، اراکین صوبائی اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کی پیش کش کرکے خریدا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سب کے پیچھے مرکزی کردار زرداری ہے جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتا ہے اور چوری کے اس پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، اسے جیل میں پھینکا جانا چاہیے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نے کارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلے کی روک تھام کا کچھ بندوبست ممکن ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو قوم کے اس سنگین نقصان کا کچھ بھی احساس نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں