پولینڈ میں گرنےوالامیزائل یوکرینی افواج نےفائر کیا،امریکی حکام

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہےکہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا۔ تین امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائرکیا۔اسی حوالے سے امریکی صدربھی پولینڈ کو نشانہ بنانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کرچکے ہیں۔دوسری جانب ابتدا میں امریکی انٹیلیجنس اہلکار نے کہا تھا کہ روسی میزائل پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے امریکی صدر اور تین امریکی عہدیداروں کے بیانات کو امریکی انٹیلیجنس اہلکارسے متصادم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے یوکرین پولینڈ کی سرحد کے قریب اہداف پرکسی بھی حملےکی تردیدکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں