پنجاب میں رینجرزاورایف سی تعینات کی جائے،وزارت داخلہ کی متعلقہ حکام کوہدایت

سیاسی صورتحال کے پیش نظروفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت کے اس اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کیمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب کی حفاظت کےلئے رینجرز تعینات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں