پلے بوائےکنگ کی 88ویں شادی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا سے تعلق رکھنے والا 61 سالہ پلے بوائے کنگ اپنی زندگی کی 88ویں شادی سابقہ اہلیہ سےکرنے جا رہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس شخص کو کئی مرتبہ شادی کرنے پر ’’پلے بوائے کنگ‘‘ کا لقب دیا گیا ہے، 61 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے کسان ہے۔بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں الگ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن ہمارے درمیان محبت اب بھی قائم ہے، اس لیے اپنی سابقہ اہلیہ کو شادی کے لیے انکار نہیں کر سکتا۔دولہے نے انکشاف کیا کہ اس کی سابقہ ​​بیوی اب بھی اس سے محبت کرتی ہے حالانکہ اس وقت ان کی شادی ایک ماہ تک چلی تھی۔ ازواج میں خاتون کا نمبر 86ویں پر آتا ہے۔61 سالہ شخص نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں انکی پہلی شادی ہوئی تھی جبکہ انکی اہلیہ ان سے دو سال بڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اس وقت میرے خراب رویے کی وجہ سے، میری بیوی نے شادی کے دو سال بعد طلاق کا مطالبہ کیا‘‘۔انہوں نے ‘خراب رویہ’ کی وضاحت نہیں کی جبکہ انکی 87 شادیوں سے کتنے بچے ہیں اس بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں