پشت پرگھنگھریالے جھالر والے نایاب کبوتر

کبوتروں کی ایک نسل (Frillback) ایسی بھی ہے جس کی گردن اور پشت پر گول جھالر نما پر ہوتے ہیں۔کبوتروں کی اس نسل کا تعلق اناطولیہ سے بتایا جاتا ہے۔کبوتروں کی یہ نسل کئی سالوں کی منتخب افرائش نسل کا نتیجہ ہے۔اس نسل کی سب سے اہم خصوصیت ا س کے پروں کا گھنگھریالے ہونا ہے۔یہ پر دوسرے کبوتروں سے کچھ بڑے ہوتے ہیں۔ان کبوتروں کو فینسی کبوتروں میں سب سے خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔کبوتروں کے مقابلہ حسن میں شرکت کے حوالے سے بھی یہ کبوتر کافی مقبول ہیں۔ان کی پشت کی جھالر ہونے کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ کبوتر اڑ نہیں سکتے ۔ یہ کبوتر اچھی طرح اڑ سکتے ہیں لیکن ان کے چلنے کی صلاحیت اڑنے سے بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں