پشاورکورکمانڈرکےخلاف متنازعہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں ۔ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔ سیاستدانوں کے ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔توقع ہے کہ سینئر قومی سیاسی قیادت ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں