پریشر ککر سے شادی

انڈونیشیا میں چاول کھانے کے شوقین نوجوان نے کھانا بنانے میں استعمال ہونے والے پریشر ککر سے شادی کرلی۔انڈونیشیا میں شادی کی ایک ایسی عجیب و غریب تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں دلہن کوئی نازک اندام حسینہ نہیں بلکہ ایک ہوم اپلائنس ’’ پریشر ککر‘‘ ہے۔شادی کی اس انوکھی تقریب کی تصاویر کا خود دلہا خیر الانعام نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتراک کیا جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیرلاانعام شادی کے لباس پہنے اور گلے میں ہار ڈالے اپنی اہلیہ پریشر ککر کے ہمراہ ہیں اور شادی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔
اس موقع پر دلہن پریشر ککر بھی روایتی عروسی لباس کے دوپٹے سے ڈھکا ہوا ہے۔جتنی دلچسپ یہ شادی کی تقریب تھی اتنا ہی دلچسپ کیپشن خیر الانعام نے فیس بک پر اپنی دلہن کو متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ نہ ہی زیادہ باتونی ہے اور اسے کھانا بھی پکانا آتا ہے۔دلہا خیر الاانعام نے مزید لکھا کہ تمہارے بغیر میرے چاول نہیں پکتے‘‘۔سوشل میڈیا تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ ایسی خاموش اور بے تکان مزیدار کھانے بنانے والی بیوی شاید ہی کسی نصیب ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں