پرنس ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی سہیلی روزہینبری سے غیرازدواجی تعلقات

سوشل میڈیا پر گردش کرتی برطانوی شہزادے کے نئے اسکینڈل کی خبر نے پرنس ولیم کو ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ’دی بلاسٹ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک غیر مصدقہ خبر میں پرنس ولیم کے اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی سہیلی روز ہینبری کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں یہاں تک بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیٹ میڈلٹن کو اپنے شوہر پرنس ولیم اور سہیلی روز ہینبری کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے اس پوسٹ کے بعد کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا، اگرچہ پرنس ولیم کے پرستار اس افواہ پر یقین نہیں کر رہے تھے لیکن دی بلاسٹ نے بھی اس خبر کو آخر میں ایک افواہ ہی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں