پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کےموقع پررینجرزتعینات کرنےکا فیصلہ

انتظامیہ نے کیوی ٹیم کی سکیورٹی کیلئے وزرات داخلہ کو خط لکھ کر 300 رینجرز اہلکار مانگ لیے ہیں،رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی پر بھی تعینات ہوں گے۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں