پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کام یاب نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں