پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا،وزیراعظم

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کے فیصلہ پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’کل شام قوم سے خطاب کروں گا، قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اور کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں