اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےطالبان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں۔نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہوں، پاکستان میں دیکھا، میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، وہاں سیلاب سے فصلوں، مویشیوں، گھروں کو اور جانی نقصان ہوا ہے لہٰذا عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار بہت ہی کم ہے، عالمی برادری 9 جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر