پاکستان کو2025 میں سہ فریقی ون ڈےسیریز کی میزبانی کااعزازحاصل ہو گی ؟

2025 میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی پاکستان کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2025 ء میں تین ملکی سیریز پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے، تین ملکی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہو گی، تین ملکی سیریز کی دوسری دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز فروری 2025میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد اکتوبر نومبر 2026 میں پاکستان ایک اور تین ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا بھی شامل ہوگی جبکہ تیسری ٹیم کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چار سالہ فیو چر ٹور پروگرام میں سہ فریقی ون ڈے سیریز شامل کی گئی ہیں، کرکٹ بورڈز نے ون ڈے انٹر نیشنل سپر لیگ کی حوصلہ شکنی کی ہے اور سپر لیگ کو ختم کر کے باہمی سیریز اور تین ملکی سیریز کو شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں