پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں, نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ آزادریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں