پاکستان بہترین ٹیم ہےلیکن ہمارےخلاف اس کی کامیابیاں ماضی کاحصّہ ہیں،کیوی کپتان

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان بہترین ٹیم ہے مگر ہمارے خلاف اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فن ایلن کے لیے اہم ہو گا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے جب کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں