پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کیا گیا۔سلمان علی آغا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، گال ٹیسٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی فائنل الیون میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، امام الحق اور نسیم شاہ بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں