پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا۔گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا۔پریکٹس سیشن میں بابراعظم، سرفرازاحمد، شان مسعود، سعود شکیل اور فہیم اشرف شریک ہوئے جبکہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی اور حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔ انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور انہوں نے جم سیشن میں شرکت کی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کل کے ٹیسٹ کے حوالے سے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں