پاکستانی گدھےچین جائیں گے

وزارت تجارت کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےتجارت کو بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان سےگدھے درآمد کرنےکا خواہاں ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےتجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ چین گوشت برآمد کرنےکے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمدکرے۔سینیٹر عبدالقادر نےکہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنےکا کہہ چکے ہیں، سینیٹر مرزا محمد آفریدی نےکہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، پاکستان وہاں سے درآمد کرکےگوشت برآمدکرسکتا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے افغانستان سے وقتی طورپر جانور درآمد کرنےکی اجازت نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پانچ برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ سبسڈی واپس دینےکے لیے وزرات خزانہ کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے، برآمدی شعبوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ جلد حل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں