پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندرکا بنایامجسمہ’لیڈی جسٹس’ امریکی عدالت کےباہر نصب

پاکستان نژاد امریکی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا ہوا مجسمہ ’لیڈی جسٹس‘ امریکی عدالت کے باہر نصب کیا گیا ہے۔یہ مجسمہ ’جسٹس‘ کے متعلق خواتین کی طرف سے پہلی پیشکش ہے اور اسے مین ہٹن میں نیویارک اپیلینٹ کورٹ ہاؤس کے باہر رکھا گیا ہے۔ شازیہ سکندر کا کہنا تھا کہ اس مجسمے کی ثقافتی سطح پر بہت ضرورت تھی کیوں کہ پوری دنیا میں طاقت کی پیشکش کے روایتی انداز میں تبدیلی آرہی ہے۔شازیہ سکندر کا مجسمہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ امریکہ میں خواتین کے پیداواری حقوق پر بحث جاری ہے کیوں کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایبورشن کے آئینی حق کو ختم کردیا تھا۔فنکارہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ بطور انصاف خواتین کے تصور کو صدیوں سے پیش کیا جارہا ہے لیکن اسے اپنے حق میں بولنے کی آواز پچھلی صدی میں ملی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں