پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پرشوہر تنگ،بیوی کو ہی چھوڑ دیا

یوگنڈاکے شہر کمپالا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی سے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر علیحدگی اختیار کر لی۔مذکورہ واقعہ نالونگو گلوریا نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کا شوہر سالونگو اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر گھر ہی چھوڑ گیا۔شوہر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر معمولی چیز ہے اور اب وہ مزید اپنی بیوی اور بچوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا۔دوسری جانب نالونگو گلوریا کے مطابق وہ کمپالا کی نہیں ہے اور محض محبت کی شادی کے لیے وہ اپنے شوہر کی وجہ سے یہاں آئی، شوہر کو جب پتہ چلا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچے آئے ہیں تو اس نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔نالونگو گلوریا نے مزید کہا کہ ‘مجھے معلوم ہے وہ میرے بچوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں‘۔خاتون نے کہا کہ ‘مجھے ان بچوں کی پیدائش پر کسی قسم کی شرمندگی یا مایوسی نہیں ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں