ٹی20 ورلڈ کپ2022 کےفائنل کی فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرکی انعامی رقم ملےگی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل ہیں جس کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 1992 کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں