ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئی سی سی نےمحمد حفیظ کوپاکستان کا سفیرمقررکردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ پاکستان ٹیم کے سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میچز کے دوران آئی سی سی کے مہمان ہوں گے۔سابق کپتان جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچز یعنی 3 نومبر اور 6 نومبر کو گراؤنڈ میں موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں کل جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں 6 نومبر کو گرین شرٹس کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں