ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے کےہاتھوں آئرلینڈکو31 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے آئر لینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔ہوبارٹ میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا، اُن کے چار کھلاڑی 79 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے، پانچویں وکٹ پر ملٹن شُمبا اور سکندر رضا نے 58 رنز کی شراکت سے ٹیم کا اسکور بہتر بنایا، خاص طور پر سکندر رضا نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر 82 رنز پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ آخری اوورز میں لیوک جونگوے نے بھی ہاتھ دکھائے اور ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 174رنز تک لے جانے میں مدد کی۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے بیٹر اچھی پرفارمنس نہ پیش کرسکے اور ٹیم 9 وکٹ پر 143 رنز بناسکی، کرٹس کیمفر 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جارج ڈوک ریل اور گیرتھ ڈیلینے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں