ٹی ٹوئنٹی:کیویز نے شاہینوں کو9 وکٹوں سے شکست دےدی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں کیویز نے شاہینوں کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔آج کے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل 20 اوورز کھیلے لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی بیٹر ایک چھکا بھی نہ لگا سکا۔اس سے قبل ایسا 2014 میں دبئی میں ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلے تھے اور اس اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا تھا۔میچ کے بعد کرکٹ کے اعداد و شمار سے آگاہ کرنے والے صارف مظہر ارشد نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ‘پاکستان نے 8 سال میں پہلی بار مکمل ٹی ٹوئنٹی اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں