ٹیکسس: ٹریلر سے42 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر سان انتونیو میں حکام کے مطابق پیر کو ایک ٹریکٹر ٹریلر کے اندر کم از کم 42 غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے تارکین وطن مردہ پائے گئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک عہدیدار نے اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے خبر کی تصدیق کی ہے۔مقامی پولیس کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس 18 پہیوں والے ٹریکٹر ٹرالر کے اندر 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یہ ٹریکٹر ٹرالر شہر کے جنوبی مضافات میں ایک دور دراز علاقے میں ریل کی پٹریوں کے ساتھ پایا گیا۔
ایک مقامی صحافی نے ٹویٹ کی: ’سان انتونیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے متعدد ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ کم از کم 42 افراد مردہ پائے گئے ہیں جبکہ دیگر 16کو علاقے کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔‘
سان انتونیو کے ڈبلیو او اے آئی ٹی وی نے بتایا کہ یہ تارکین وطن تھے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ بھی ان ہلاکتوں کا سبب ہوسکتا ہے۔ روئٹرز کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 160 میل (250 کلومیٹر) کے فاصلے پر موجود سان انتونیو میں پیر کو درجہ حرارت 103 ڈگری فارن ہائیٹ (39.4 ڈگری سینٹی گریڈ) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں