امریکی ریاست ٹیکسا س کے یہودی عبادت خانے میں ربی سمیت چار افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔ایف بی آئی کے مطابق مبینہ ملزم ملک فیصل اکرم برطانوی شہری ہے جو بلیک برن لنکا شائر سے تعلق رکھتا ہے۔حکام کے مطابق فیصل اکرم واقعے سے دو ہفتے قبل برطانیہ سے سیاحت کے ویزے پر نیویارک پہنچا تھا، حملے کے لئے فیصل اکرم نے اسلحہ نجی طور پر خریدا۔دوسری جانب برطانوی پولیس نے مانچسٹر سے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، دونوں نوجوانوں پر الزامات کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ان سے ٹیکساس واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں راہب سمیت مبینہ طور پر چار افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا تھا۔حکام کے مطابق کولیویل شہر کی کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں ہونے والی عبادت کو لائیو اسٹریم کیا جا رہا تھا، واقعے کے بعد براہِ راست نشریات روک دی گئی تھی۔بعد ازاں مقامی پولیس اور ایف بی آئی حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ‘عبادت گاہ میں یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا ہے تاہم تحقیقات کی وجہ سےفوری طور پر ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی