پی سی بی نے ٹک ٹاک کو پاکستان آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اسپانسر مقرر کر دیا ہے۔ ٹک ٹاک دنیا بھر میں مختصر دورانیے کی ویڈیو فلموں کے ممتاز پلیٹ فارم ہے، ٹک ٹاک تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پریزنٹنگ اسپانسر ہوگا جس کا آغاز 29مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ایسوسی ایٹ اسپانسر بھی ہوگا، اسپانسر شپ سے پہلے ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر بھی تھا۔ اس سے قبل ٹک ٹاک ٹیسٹ میچ سیریز کا ٹائٹل اسپانسر، پی ایس ایل 7 کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر اور پی ایس ایل کے ترانے کا ٹائٹل اسپانسر بھی رہ چکا ہے۔ کرکٹ کے مداحوں کو موجودہ اور حالیہ میچز کی جھلکیوں، مداحوں کے رد عمل، پسندیدہ لمحات اور پرجوش چیلنجز کی صورت میں زبردست تفریح فراہم کر رہا ہے۔ ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں سالانہ ایک ارب سے زائد فعال استعمال کنندگان ہیں جنھیں، ٹک ٹاک ایسی جگہ فراہم کرتا ہے جہاں کرکٹ کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹ کنٹنٹ کری ایٹرز کو فالو کر سکتے ہیں، بہترین ٹک ٹاک کرکٹ کنٹنٹ شیئر کر سکتے ہیں اور آسٹریلیا کے ساتھ اس تاریخی سیریز کے حوالے سے خود اپنے خصوصی لمحات، رد عمل اور جشن شیئر کر سکتے ہیں۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ