ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں آتشزدگی سے7 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں