ٹوئٹر نےتحریک انصاف کا”نامنظورڈاٹ کام”اکاؤنٹ نقصان دہ قراردیکربلاک کردیا

ٹوئٹر کی جانب سے تحریک انصاف کی ایک ویب سائٹ ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کے لنک کو ’ممکنہ طور پر نقصان دہ‘ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ٹوئٹر نے نامنظور ڈاٹ کام کو بلاک کیا ہے، یعنی کسی ٹویٹ یا میسج میں اس کا لنک شیئر نہیں کیا جاسکتا۔ -نامنظور ڈاٹ کام وہ ویب سائٹ ہے جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنائی گئی۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (یا اوورسیز پاکستانیوں) سے عطیات جمع کرنا ہے۔تحریک انصاف نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت کا عطیات کا پورٹل ہے جس کی بحالی کے لیے نظرثانی ضروری ہے۔ تاحال ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ مقصد اس کا یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے۔‘ انھوں نے ’بیرونی سازش‘ کے خلاف لڑنے کے لیے لوگوں سے اس ’حقیقی آزادی کی مہم‘ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں