ٹوئٹرکےتصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے سسٹم بنانے کے لیے انجینئرز کو 7 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کے صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے وارننگ دی گئی ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تصدیقی عمل کے علاوہ ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں