ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نےمسٹرلاہور2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

دن بھر سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے وارڈن وسیم ارشد مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا باڈی بلڈنگ میں آگے بڑھنے کے لگن اور جستجو دن بھر کی تھکن کے باوجود وسیم ارشد کو جم میں بھرپور طریقے سے ایکسر سائز کرنے سے نہ روک پائی۔مسٹر لاہور کے 2022 کے مقابلے میں رنر اپ رہنے والے ٹریفک وارڈن وسیم ارشد نے محنت جاری رکھی اور مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد ملہی نے مسٹر لاہور 2023 کا ٹائٹل جیتنے والے ٹریفک وارڈن وسیم ارشد کو اپنے دفتر بلا کر انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ وسیم ارشد کا کہنا تھا مسٹر لاہور کا مقابلہ جیتنے کی بہت خوشی ہے کیونکہ میری محنت رنگ لائی ہے۔وسیم ارشد کا کہنا تھا مسٹر لاہور تو بن گیا ہوں، اب مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان بننا وسیم ارشد کا خواب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں