ٹرن آوٹ ظاہر کرتا ہےحقیقی آزادی کیلئےلوگ باہرآئے ہیں،فواد چودھری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔ ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لیے لوگ باہر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے تاہم چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ پر پہنچیں اور فرض ادا کریں۔ پنجاب میں عام انتخابات جیسا ماحول ہے اور پنجاب اسمبلی سے استعفے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ٹرن آوٹ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ حقیقی آزادی کے لیے باہر آئے ہیں اور تحریک انصاف امن و امان کے ساتھ ووٹنگ چاہتی ہے۔ قوم نے ووٹ سے انقلاب کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ جتنے گرفتار کریں، جتنا زور لگانا چاہیں لگائیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں