ٹانک میں پولیو کی ٹیم پرحملہ،پولیس اہلکارشہید

خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں