ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: تھائی لینڈ نےپاکستان کوہرا دیا

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 54 رنز بنائے۔اایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے، اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں