ون ڈے کرکٹ میں ایک اورکھلاڑی نےڈبل سنچری بنا ڈالی

ون ڈے کرکٹ میں ایک اورکھلاڑی نے ڈبل سنچری بنا ڈالی-بھارتی شہر حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔349 میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبمن گِل نے بنائے، اوپنر شبمن گِل 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔خیال رہے کہ اس سے قبل جن کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی ان میں روہت شرما 264، مارٹن گپٹل 237 ناٹ آؤٹ، وریندر سہواگ 219، کرس گیل 215، فخر زمان 210 ناٹ آؤٹ، ایشان کشن 210، روہت شرما 209، روہت شرما 208 ناٹ آؤٹ، سچن ٹنڈولکر 200 ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔شبمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ 3 بار ڈبل سنچری کرنے والے کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں۔شبمن گل ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر ترین بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں