وفاقی پولیس نےرانا ثنا کےوارنٹ لیکرآنیوالی اینٹی کرپشن ٹیم کوواپس بھیج دیا

اسلام آباد پولیس نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ لانے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی اور وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم میں 4 افسران شامل تھے جنہیں وفاقی پولیس نے واپس بھیج دیا۔ پولیس حکام نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔واضح رہےکہ اینٹی کرپشن نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں