وزیر اعلیٰ پنجاب کےچیف سکیورٹی آفیسرسمیت7 پولیس افسران تبدیل

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر  و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں