وزیر اعظم آفس کوآرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہوگئی،6نام شامل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے ، انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیجی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں