وزیراعلیٰ کاعہدہ خالی ہےالیکشن کرایاجائے،حمزہ شہبازکی لاہورہائیکورٹ میں درخواست

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ پنجاب میں وززیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے اس پرجلد از جلد الیکشن کرائے جائیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الٰہی کے غیر قانونی احکامات مان رہے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہو تب تک آئین کے آرٹیکل130 کے تحت اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتاہے۔ درخواست میں جن افراد کو فریق بنایا گیا ہے ان کےبارے میں کہا گیا ہےکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ہیں لہٰذا عدالت جلد حکم جارے اور انتخاب ممکن بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں